21 اکتوبر، 2019 5:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83525687
0 Persons
عالمی ووشو مقابلوں میں ایرانی خواتین کی فتوحات جاری

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھیلاڑیوں "شہربانو منصوریان" اور "مریم ہاشمی" نے چین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے یکے بعد دیگری دو طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے شہر بانو منصوریان نے عالمی ووشو مقابلوں میں 70 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے    میں اپنی برازیلی حریف "کریستینا اولیورا" کیخلاف کھیلے جانے میچ کو 0۔12 نتیجے کیساتھ جیت کر پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

منصوریان نے اب تک مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پانچ طلائی تمغوں کو حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

 اس کے علاوہ ایران کی دیگر خاتون کھیلاڑی "مریم ہاشمی" نے بهی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مصری حریف کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

 انہوں نے فائنل مرحلے میں اپنی بھارتی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ووشو مقابلوں کا 20 اکتوبر سے 102 ممالک سے آئے ہوئے 600 کھیلاڑیوں کی شرکت سے چین میں کے شہر شانگھای میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے دونوں حصوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 8 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =