21 اکتوبر، 2019 5:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83525659
0 Persons
 ایرانی خاتون نے عالمی ووشو مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

 کرمانشاہ، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھیلاڑی "مریم ہاشمی" نے چین میں منعقدہ عالمی ووشو مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ووشو مقابلوں کا 20 اکتوبر سے 102 ممالک سے آئے ہوئے 600 کھیلاڑیوں کی شرکت سے چین میں کے شہر شانگھای میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے دونوں حصوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 8 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ہونے والے مقابلوں میں ایران سے مریم ہاشمی نے 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مصری حریف کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

 انہوں نے فائنل مرحلے میں اپنی بھارتی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =