21 اکتوبر، 2019 5:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83525647
0 Persons
 ایرانی پہلوان کی عالمی فوجی مقابلوں میں تیسری پوزیشن

 تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان "احمد بذری" نے چین میں منعقدہ ساتویں عالمی فوجی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں منعقد ہ ساتویں عالمی فوجی مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز پیر کو فری سٹائل کشتی مقابلوں کا آغاز کیا گیا جس میں ایران سے احمد بذری نے 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ایران کے دیگر پہلوان "محمد حسین محمدیان" اور "یداللہ محبی" بھی کل بروز منگل بالترتیب 97 اور 125 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی حریفوں کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجی مقابلوں کا 19 اکتوبر کو چین میں انعقاد کیا گیا اور اب تک یہ مقابلے مختلف شعبوں میں جاری ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =