پولینڈ، ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کےفروغ کیلئے پُرعزم ہے

کرج، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پولینڈ کے کونسلر برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔

"توماس پوردو" نے ایرانی صوبے البرز کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے سرگرم اقتصادی کارکن کو ایرانی صوبے البزر کیساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے میں دلچسبی ہے اور وہ اس حوالے سے منصوبہ بندیاں بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود پھر بھی ان کا ملک ایران سے تجارتی تعلقات کی توسیع کیلئے پُرعزم ہے۔

پوردو نے البرز چمیبر آف کامرس میں پیداوار اور صنعت سے متعلق منعقدہ نمائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے البرز کی صنعت کے شعبے میں بہت ساری صلاحتیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ملک ادویات اور زرعی مشنیری کے شعبے میں ایران سے باہمی تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

پولینڈ کے کونسلر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ پولینڈ کے نجی شعبے کو صوبے البرز میں ایک تجارتی وفد بھیجنے کا ارادہ ہے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =