خاتون ایرانی ووشو کھیلاڑی عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی

تہران، ارنا – خاتون ایرانی ووشو کھیلاڑیوں "مریم ہاشمی اور شہربانو منصوریان" نے چین میں عالمی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرلیا.

خاتون ایرانی ووشو کھیلاڑی شہربانو منصوریان نے منعقدہ مقابلوں کے 70 کلوگرام کے زمرے میں اپنی روسی حریف کو جارحانہ شکست دے دی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی.
منصوریان فائنل مرحلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لئے اپنی برازیلی حریف کے ساتھ میچ کرے گی.
مریم ہاشمی نے بھی ان مقابلوں میں اپنی مصری حریف کو شکست دے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
ہاشمی فائنل مرحلے میں اپنی بھارتی حریف کے خلاف میچ کرے گی.
ایک اور ایرانی کھیلاڑی "علی خورشیدی" نے منعقدہ مقابلوں کے 80 کلوگرام کے زمرے میں اپنے پولش حریف کو شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق، عالمی ووشو چیمپئن شپ مقابلوں کا گزشتہ روز سے چین کے شہر شانگہائی میں آغاز کیا گیا جس میں 102 ممالک کے کھیلاڑی شریک ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =