ایران کا عراق کو اربعین پیدل مارچ کے زائرین کی میزبانی پر شکریہ

بغداد، ارنا-  عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے عراقی حکومت اور عوام کو ار بعین حسینی کے پیدل مارچ میں شریک لاکھوں ایرانی زائرین کی پر خلوص میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔

بغداد، ارنا-  عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے عراقی حکومت اورعوام کو ار بعین حسینی کے پیدل مارچ میں شریک لاکھوں ایرانی زائرین کی پر خلوص میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔

"ایرج مسجدی" نے اتوار کے روز ایک پیغام میں عراقی حکومت اور عوام کو مخاطب کیا اور کہا کہ اربعین حسینی پیدل مارچ کی شاندار تقریب، ایران اور عراق  کے مسلم عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور اسلامی دنیا کا سب سے اہم مظہر بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے شک اس عظیم تقریب کے اثرات میں سے ایک امت مسلمہ کے درمیان بھائی چارے، یکجہتی اور اتحاد کا فروغ ہے۔

عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ میرا فرض ہے کہ عراقی حکومت سمیت عراق کے مہذب عوام کو اربعین پیدل مارچ میں شریک لاکھوں ایرانی زائرین کی پرخلوص میزبانی کا شکریہ ادا کروں۔

انہوں نے عراقی حکومت اور عوام کیلئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران 180 لاکھ زائرین بشمول 30 لاکھ سے زائد ایرانی زائرین نے اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں حصہ لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =