ایران میں ادویات کی پیداواری ملکی ضروریات سے 4 گنا زیادہ

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر صحت، ادویات اور کھانے کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ادویات کی پیداواری ملکی ضروریات سے 4 گنا زیادہ ہے۔

یہ بات "محمد رضا شانہ ساز" نے جمعرات کے روز تہران میں 66ویں مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرنسی اور ادویات کی برآمدات کے لحاظ سے عالمی باہمی تعاون ہمارے ملک کے لئے مناسب ہوگا۔

شانہ ساز نے کہا کہ ادویات، طبی سامان، تکنیکی معلومات اور صلاحیتوں کی منتقلی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی ممالک سمیت لبنان اور تیونس کے ساتھ دوائیں کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 66ویں مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی وزرائے صحت کے اجلاس کا 15 کتوبر کو ایرانی دارالحکومت تہران میں آغاز کیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =