ایران میں 81 ہزار پاکستانی زائر طبی سہولیات سے مستفید ہوئے

زاہدان، ارنا - ایران کے صوبائی محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق، 81792 پاکستانی زائرین کو بیس دنوں کے دوران طبی اور صحت کی سہولیات دے دی گئیں.

یہ بات ایرانی جنوبی شہر زاہدان کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے نائب سربراہ ڈاکٹر "سید مہدی طباطبایی" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ایرانی سرحدی علاقے میرجاوہ میں پاکستانی زائرین وبائی بیماریوں کے لحاظ سے معاینہ کئے جاتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں پاکستانی زائرین کے لئے صحت کی خدمات فراہم کرنے والے دو مراکز کا قائم کیا گیا.

ہرسال محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کربلای معلی کے دورے کے لئے ایرانی سرحدی علاقے میرجاوہ سے ملک میں داخل ہو رہے ہیں.

گزشتہ سال کے اربعین کے موقع پر 45 ہزار پاکستانی زائرین صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے ملک میں داخل ہوگئے، رواں سال ان کی تعداد 100 ہزار تک پہنچ گئی.

محرم الحرام مہینے کے موقع پر 100 ہزار پاکستانی زائرین کربلا میں امام حسین (ع) کی شہادت کی جلوس عزا میں شرکت کے لئے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں داخل ہوگئے.

پاکستانی زائرین کے لئے مختلف فلاحی ، ثقافتی اور طبی خدمات پیش جاتی ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =