ایرانی قابل تجدید توانائی کی پیداوری صلاحیت میں 2 گنا اضافہ

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر بجلی اور توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں قابل تجدید بجلی گھروں کی موجودہ پیداواری صلاحیت 841 میگاواٹ ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

"ہمایون حائری" نے آج بروز پیر تہران میں قابل تجدید وسائل کے موضوع پر منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 6 مہینوں تک ملک کی قابل تجدید توانائی کی پیداوری کی گنجائش ایک ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔

حائری نے کہا کہ ایرانی وزارت توانائی کا ارادہ ہے کہ موجودہ حکومت کی سرگرمی کے اختتام تک ملک کی قابل تجدید توانائی کی پیداوری کی شرح کو 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچے۔

وزارت توانائی کے عہدیدار نے ایران میں جیواشم توانائی کے بہت بڑے وسائل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کو ونڈ ٹربائنز کے ذریعے 690 ہزار میگاواٹ بجلی اور شمسی پاور پلانٹوں کے قیام سے 150 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی قابلیت ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =