ایران اور قطر نے تجارتی تعلقات کیلیے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور قطر کےدرمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کے شعبوں میں اچھے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

یہ بات علی لاریجانی نے اتوار کے روز سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منعقدہ 141ویں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس (IPU) کے موقع پر اپنے قطری ہم منصب "احمد آل محمود" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے خطی نازک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجودہ حساس حالات کے باوجود دوسرے ممالک خطے کے امور میں مداخلت کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا ابھی بھی خطے میں بحران موجود ہے اور بعض شعبوں میں پھیل رہا ہے لہذا ہمیں ان بحرانوں کے حل کے لیے کوشش کرنی ہوگی.

علی لاریجانی نے کہا کہ خطی مسائل کے حل کا طریقہ کار سیاسی ہے نہ فوجی.

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ شام میں فوجی کارروائیوں موثر نہ تھیں تو دوسرے علاقوں میں بھی کار آمد ثابت نہیں ہوں گی اور ان فوجی اقدامات نے صرف شامی عوام پر نقصان پہنچایا ہے.

یاد رہے کہ ایرانی اسپیکر نے اتوار کے روز 141ویں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس (IPU) کی شرکت کے لیے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں پہنچ گئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =