13 اکتوبر، 2019 2:47 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83515603
0 Persons
کسی بھی نیک نیتی کا معقول جواب دیں گے: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی نیک نیتی کا معقول اور مناسب جواب دے گا.

یہ بات "حسن روحانی" نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ اچھے مسائل پر بات چیت کی.
صدر روحانی نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ علاقائی مسائل کا حل صرف سیاسی مذاکرات ہے لہذا ممالک کے درمیان گفتگو کے ساتھ ان کے مسائل کے حل ہونا ہوگا.
انہوں نے امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے جوہری معاہدے پر امریکی واپسی اور پابندیوں کا مکمل خاتمہ عمران خان کے ساتھ بحث میں کلیدی حصہ تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کی علاقائی امن اور استحکام کے قیام کے لئے کوششیں اور خیرسگالی کی حمایت کر رہے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =