13 اکتوبر، 2019 12:05 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83515169
0 Persons
ایران میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

زاہدان، ارنا – ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 2 ٹن اور 219 کلوگرام مختلف منشیات پکڑ لی گئیں.

یہ بات اس صوبے کے پولیس کمانڈر بڑیگیڈئیر جنرل "محمد قنبری" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران مختلف قسم کی منشیات برآمد کرلی.
قنبری نے کہا کہ منشیات میں ایک ٹن اور 819.782 کلوگرام افیون اور 313.900 کلوگرام حشیش، 70.300 کلوگرام گلاس اور 16.1 کلوگرام ہیروئن بھی شامل ہے.
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور دو گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا.
ایرانی فورسز اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =