شام کیساتھ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک تعاون جاری رکھیں گے: ایران

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی شامی حکومت، عوام اور اس کی قانونی حکمرانی کی حمایت ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک باہمی تعاون جاری رکھنا ہوگا.

یہ بات "علی اکبر ولایتی" نے گزشتہ روز تہران میں تعینات شامی سفیر "عدنان حسن محمود" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کی کاروائیوں کے مکمل خاتمے تک باہمی تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے.
ولایتی نے مزاحمت کے محور میں شام کے تعمیری کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کے تمام عوام ایک متحد قوم کے طور پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے جس کے نتیجے میں ہم بڑھتی ہوئی کامیابیوں کو نظارہ کرکے یقین رکھتے ہیں کہ اس ملک دھمکیوں سے مقابلہ کرے گا.
شامی سفیر نے ایرانی حمایتی موقف کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک میں ترکی کے حالیہ فوجی اقدامات کی مذمت کی.
حسن محمود نے کہا کہ ترکی کے اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی علامت ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =