12 اکتوبر، 2019 6:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83514338
0 Persons
پاکستانی وزیر اعظم، ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کریں گے

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کل بروز اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

سید "عباس موسوی" نے ہفتہ کے روز پاکستانی وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ایران سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، ایران اور پاکستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کے فریم ورک کے اندر، تہران کا دورہ کریں گے۔

 ایرانی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم، دورہ ایران کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب حضرت سید "علی خامنہ ای" اور صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ایرانی حکام کے در میان ملاقاتوں میں باہمی دلچسبی امور سیمت علاقاائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

موسوی نے ایران کے سرکاری دور ے کے بعد عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور ان کے تہران اور ریاض کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال پاکستان کیجانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر کوئی ایسی بات نہیں ہوئی ہے بلکہ دونوں فریقین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دوسرے ممالک کیجانب سے ثالثی کا کردار ادا کیے بغیر بھی ہمسایہ ممالک بشمول سعودی عرب کیساتھ تمام حل طلب امور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے تا کہ ایسی صورتحال حال وجود میں نہ آئے کہ تیسرا فریق اسے خطے میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے غلط فائدہ اٹھائے۔

موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے بھی خطی ممالک کیساتھ مذاکرات کیلئے اپنے موقف کا اعلان کیا ہے اور ہماری ساری حکمت عملی بھی اسی سلسلے میں ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن سے متعلق تمام ممالک کی تجاویز اور ان کے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپریل مہینے کے دوران بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =