12 اکتوبر، 2019 12:25 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83513640
0 Persons
آدانا معاہدہ سلامتی کے حصول کیلئے بہترین طریقہ ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام اور ترکی درمیان آدانا معاہدہ جو ابھی بھی درست ہے، سلامتی کے حصول کے لئے بہترین طریقہ ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں ترک TRT چینل کے ساتھ اپنی گفتگو کے ایک حصے کو شائع کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی کردوں ، شامی حکومت اور ترکی کو اکٹھا کرنے میں مدد کرسکتا ہے تاکہ ترکی کے ساتھ شامی فوج بھی سرحدوں کی حفاظت کریں۔
تفصیلات کے مطابق، ترک فوج نے بدھ کے روز شام کے شمالی علاقے میں "امن کا چشمہ" کے نام سے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے شام کی سرزمین میں ترک فوج کی حالیہ کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری اقدامات کسی مسئلے کا حل نہیں.
اس بیان نے ترکی حملوں کے جلد خاتمے اور شامی سرزمین سے ترکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =