ایرانی طالب علم کی چین کے عالمی سائنسی مقابلوں میں پہلی پوزیشن

تبریز، ارنا – ایرانی طالب علم "امیرحسین ساعدی بہروز" نے چین میں عالمی سائنسی مقابلوں "best maker" میں ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

ساعدی بہروز نے چین میں منعقدہ سائنسی مقابلوں میں ایک سونے کے تمغے کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
تفصیلات کے مطابق، عالمی سائنسی مقابلوں "بیلٹ ون روڈ" کا 24 سے 30 ستمبر تک چین کے شہر نامینگ میں انعقاد کیا گیا جس میں 43 ممالک کے طالب علموں نے شرکت کی.
منعقد ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ پاکستان، بھارت، کولمبیا، سوڈان ، چین، آذربائیجان ، آسٹریلیا، عمان، انڈونیشیا، کینیا، ویتنام، تیونس، سنگاپور، میانمار، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور فلپائن نے شرکت کی.
اس مقابلوں کا مقصد چین اور دوسرے ممالک کے درمیان ثقافتی اور سائنسی تعلقات کو فروغ دینا اور نوجوان نسل میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور خوشحالی کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =