12 اکتوبر، 2019 12:07 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83513579
0 Persons
باہمی تعلقات کی توسیع، ایران اور چین کی اہم ترجیح

بیجنگ، ارنا – چین میں تعینات ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ایران اور چین کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے.

یہ بات محمد کشاورز زادہ نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کی ترجیج باہمی روابط کو فروغ دینا ہے.

ایرانی سفیر نے ایک بیلٹ- ایک روڈ کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے فریم ورک سے ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کے لئے بہت مواقع مہیا کئے گئے ہیں.

کشاورزادہ نے کہا کہ کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں ایران چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی اعلی حکام کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کی توسیع کے لیے نوید بخش ہے.

انہوں نے چین میں موجودہ قابلیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صلاحیتوں کو کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے.

**ایران اور چین کا 25 سالہ اسٹریٹجک پروگرام

ایرانی سفیر نے ایران اور چین کے 25 سالہ اسٹریٹجک پروگرام  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ2016 میں چینی صدر کے دورہ ایران کے بعد باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں بہتر ہوئے ہیں.

انہوں نے ایران اور چین کے درمیان سیاحتی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ 150 ملین چینی سیاح بیرون ملک میں سفر کر رہے ہیں تو اگر ہم ان سیاحوں کی ایک تعداد کی توجہ کو ملک کی طرف راغب کر سکیں تو سیاحتی صنعت کو بھی ترقی دے سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =