تیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین اربعین پیدل مارچ میں شریک ہیں

اہواز، ارنا – ایرانی جنوبی صوبے خوزستان کے ادارے حج اور زیارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ تیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین امام حسین علیہ السلام کے سالانہ پیدل مارچ میں شریک ہیں.

یہ بات "ناصر حویزاوی" نے ہفتہ کے روز چذابہ سرحدی علاقے میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ تیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین امام حسین (ع) کے اربعین پیدل مارچ میں شرکت کے لئے کربلای معلی کے دورے پر ہیں.
حویزاوی نے کہا کہ ایرانی ادارے حج و زیارت زائرین کی سہولیات کی فراہمی کے لئے عراق کے ساتھ باہمی تعاون اور تعامل قائم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ایک گروپ عراق میں مقیم ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تیس لاکھ ایرانی شہریوں نے سالانہ چہلم پیدل مارچ کے لئے عراق جانے کے لئے آنلائن ویب سائیٹ میں رجسٹریشن کی جس سے ہر سال ایرانی قوم کی چہلم امام حسین (ع) کی عظیم مناسبت میں شرکت کے لئے بڑھتی ہوئی خواہش کی عکاسی ہوتی ہے.
انہون نے مزید کہا کہ اربعین پیدل مارچ، ایرانی وعراقی حکومت اور عوام کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادار کر رہا ہے۔
چہلم امام حسین (ع) کے عظیم پیدل مارچ میں شرکت کے لئے ہر سال لوگوں کے عزم میں اضافہ ہورہا ہے جس سے دنیا میں شیعوں کی بڑھتی طاقت نظر آتی ہے.
چہلم مارچ میں شرکت کے لئے ایرانی زائرین کی بڑی تعداد کی عراق سے ملحقہ مختلف ایرانی سرحدی گیٹس پر آمد کا سلسلہ جاری ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =