امریکی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف ایک قسم کی جنگ ہیں: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو ایرانی عوام کے خلاف ایک قسم کی جنگ قرار دیا ہے

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹیTRT) )کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں ایرانی عوام پر بہت دباو ڈال رہی ہیں اسی وجہ سے یہ پابندیاں ایران کے خلاف ایک طرح کی جنگ ہیں.

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ امریکی وزیر خارجہ کو جنگی جرائم کا کوئی علم نہیں، تو بہتر ہے اپنے لیے ایک اچھا وکیل مقرر کرے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پابندیوں کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ شروع کردی ہے اور حقیقت میں واشنگٹن کا تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ معاشی دہشت گردی ہے کیونکہ امریکی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر ایرانی عوام بھوکا نہیں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں امریکی پالیسیوں کی پیروی کرنی ہوگی.

ظریف نے کہا کہ معاشی دہشت گردی کا مطلب سیاسی اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال ہے اور اور امریکہ اب ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس پالیسی کا استعمال کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =