11 اکتوبر، 2019 12:35 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83512476
0 Persons
بحیرہ کیسپیئن کے ممالک کا فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

ماسکو، ارنا - بحیرہ کیسپیئن کے پانچ رکن ممالک نے فوجی تعلقات کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

تفصیلات کے مطابق، اس معاہدے پر ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل"حسین خانزادی' اور بحیرہ کیسپین کے دیگر بحریہ کمانڈروں کی موجودگی میں روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں دستخط کئے گئے۔
سی ریسکیو، سیکیورٹی، تعلیمی، تکنیکی و امدادی کے تعاون کا فروغ اس معاہدے کی شقوں میں شامل ہیں۔
ایڈمیرل خانزادی نے روس میں اپنے قیام کے دوران روس، آذربائیجان اور قازقستان کی بحریہ کے کمانڈروں کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ایرانی بحریہ کےسربراہ نے قریب مستقبل میں ایران اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کے انعقاد کا حوالہ دیا۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =