11 اکتوبر، 2019 11:36 AM
Journalist ID: 1954
News Code: 83512420
0 Persons
پاکستانی وزیراعظم کل ایران کا دورہ کریں گے: میڈیا رپورٹس

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی میڈیا نے جمعہ کے روز سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم «عمران خان» اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے سرکاری دورے پر کل بروز ہفتہ تہران جائیں گے.

پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے عمران خان کے آئندہ دورے کی تصدیق کے ایک روز بعد اب سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم خطے میں ثالثی کے لئے کل ایران جائیں گے.
اس حوالے سے پاکستان کے انگریزی اخبار ڈاون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ کی رات کسی بھی وقت تہران روانہ ہوں گے اور وہ اتوار کے روز صدر مملکت ایران سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ تہران سے ریاض روانہ ہوں گے.
ڈاون کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے موقع پر اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آئندہ دورہ تہران اور ریاض کی تصدیق کردی.
اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ثالثی کے لئے پرعزم ہے.
عمران خان نے رواں سال 21 اپریل کو ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا. وزیراعظم کی حیثیت سے وہ اب تک سعودب عرب کے پانچ دورے بھی کرچکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =