11 اکتوبر، 2019 11:06 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83512389
0 Persons
عالمی کپ مقابلوں میں ایرانی والی بال ٹیم کی فتح جاری

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے جاپان میں منعقدہ عالمی کپ کے مقابلوں میں ارجنٹائن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ایرانی قومی والی بال ٹیم نے آج بروز جمعہ جاپان میں ہونے والے عالمی کپ میں اپنے آٹھویں کھیل میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ارجنٹائن کو  2-3 کے ساتھ ہرادیا۔
ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے تیونس، آسٹریلیا اور کینیڈا کو ہرا دیا ہے لیکن روس، مصر، برازیل اور امریکہ کی ٹیموں کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی ہے۔
ایرانی ٹیم آئندہ دنوں میں بالترتیب جاپان، اٹلی اور پولینڈ کے ساتھ میچ کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی ٹیم نے اب تک تین بار عالمی والی بال کپ کے مقابلوں میں شرکت کی ہے جو 1991 کو 11ویں پوزیشن 2011 کو 9ویں پوزیشن اور2015 کو آٹھویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے.
 14ویں عالمی والی ورلڈ کپ کا یکم سے 15 اکتبر تک جاپان کے تین شہروں بشمول فوکوکا، ناگانو اور ہیروشیما میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =