10 اکتوبر، 2019 5:08 PM
Journalist ID: 1954
News Code: 83511949
0 Persons
عمران خان کا دورہ ایران ایجنڈے پر ہے: حکومت پاکستان

اسلام آباد، ارنا – حکومت پاکستان نے جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ ایران اور سعودی عرب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دوروں پر کام ہورہا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آئندہ دورہ تہران اور ریاض کی تصدیق کردی.
انہوں نے مزید کہا کہ ان دوروں کی حتمی تفصیلات وقت آنے پر بتائی جائیں گی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے میں ارنا نیوز کے نمائندے کو بتایا تھا کہ پاکستان، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.
اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ثالثی کے لئے پرعزم ہے.
عمران خان نے رواں سال 21 اپریل کو ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا. وزیراعظم کی حیثیت سے وہ اب تک سعودب عرب کے پانچ دورے بھی کرچکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =