10 اکتوبر، 2019 5:04 PM
Journalist ID: 1954
News Code: 83511934
0 Persons
انجمن دوستی ایران اور پاکستان کا قیام

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی شہر «لاہور» میں ایرانی قونصلیٹ کی میزبان میں انجمن دوستی پاک ایران کے قیام کے سلسلے میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں دوستی فورم کی باضابطہ سرگرمیوں کا اعلان ہوا.

اس نشست میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری، رکن پنجاب اسمبلی سمیرا احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی ساوتھ ایشیا میاں عمران مسعود، چیمبر آف کامرس کے سئینر وائس پریزڈنٹ علی حسام اصغر وائس پریزڈنٹ میاں زاھد جاوید احمد اور مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی.
ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس انجمن دوستی پاکستان و ایران کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم اس کے ذریعے دونوں برادر ممالک ایران اور پاکستان میں دو طرفہ تعلقات میں بھرپور اضافہ کر سکتے ہیں.
اس کے علاوہ علمی،تجارتی، ثقافتی و سیاحتی وفود کے تبادلے کے علاوہ مختلف قسم کی نمائشیں بھی منعقد کر سکتے ہیں، اور اس سلسلے میں ھم اس انجمن کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کے ئے تیار ہیں.
پاکستان کی پنجاب اسمبلی کی رکن سمیرا احمد نے کہا کہ انجمن دوستی پاکستان اور ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ آج مسلمانوں کو وحدت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ایرانی کلچر کی تاریخ تین ہزار سال سے بھی قدیم ہے ھم کلچر اور تعلیم کے حوالے سے کام کرنے کے لئے تیار ہیں.
چیمبر اف کامرس کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی اممالک ایران و پاکستان کے درمیان تجارت کو اہمیت دیتے ہیں اورہم تجارتی امور میں ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں انجمن دوستی پاکستان و ایران کے ساتھ کھڑے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =