10 اکتوبر، 2019 1:43 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83511729
0 Persons
ایران نے شام میں ترک فوج کی کاروائی کی مخالفت کردی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کی سرزمین میں ترک فوج کی حالیہ کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری اقدامات کسی مسئلے کا حل نہیں.

دفترخارجہ کے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی کاروائیوں سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے اور انسانی اور مادی لحاظ سے بھی شدید نقصانات سامنے آئیں گے.

اس بیان نے ترکی حملوں کے جلد خاتمے اور شامی سرزمین سے ترکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ شام میں امریکی فورسز کی موجودگی غیر قانونی ہے اور امریکہ کو آناً فانا اس سرزمین سے اپنی فوجی فورسز کو باہر نکلنا ہوگا.

اس بیان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ اس سے پہلے ایران نے اعلان کردیا ہے ایران شام اور ترکی کے درمیان  موجودہ کشیدگی کو دورکرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ فوجی اقدامات کے ساتھ مخالفت، شام کی علاقائی سالمیت، قومی حکمرانی پر احترام، دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا اور قیام امن پر زور دیا اور کہا کہ آدنا معاہدہ شامی اور ترک مسائل کا سب سے بہترین حل ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =