ایرانی قومی والی بال ٹیم نے آج جاپان میں منعقدہ عالمی کپ میں اپنے ساتواں میچ میں تیونس کی ٹیم کو تین سیٹوں میں بالترتیت 24-26، 25-17 اور 25-22 نتیجوں کے ساتھ شکست دے دی۔
ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے آسٹریلیا اور کینیڈا کو ہرا دیا ہے لیکن روس، مصر، برازیل اور امریکہ کی ٹیموں کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی ہے۔
ایرانی ٹیم آئندہ دنوں میں بالترتیب ارجنٹائن، جاپان، اٹلی اور پولینڈ کے ساتھ میچ کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی ٹیم نے اب تک تین بار عالمی والی بال کپ کے مقابلوں میں شرکت کی ہے جو 1991 کو 11ویں پوزیشن 2011 کو 9ویں پوزیشن اور 2015 کو آٹھویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے.
14ویں عالمی والی ورلڈ کپ کا یکم سے 15 اکتبر تک جاپان کے تین شہروں بشمول فوکوکا، ناگانو اور ہیروشیما میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی والی بال ٹیم نے عالمی کپ مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تیونس کو ہرا دیا۔
آپ کا تبصرہ