ایرانی شارٹ فلم کو اٹلی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- خاتون ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم Driving Lessons کو اٹلی میں منعقدہ بین الاقوامیReligion Today میلے میں سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایرانی ہدایتکار "مرضیہ ریاحی" کی بنائی گئی شارٹ فلم Driving Lessons کو اٹلی میں منعقدہ 22 ویں عالمی Religion Today فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایرانی شارٹ فلم اس پہلے آرمینیا میں منعقدہ سولویں Golden Apricot میلے میں سب سے بہترین شارٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا.

اس کے علاوہ Driving Lessons نے اس سے پہلے چھٹے انٹرنیشنل ڈبلن ویمنز فلم فیسٹیول میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ اور انگلینڈ میں تیرہواں انٹرنیشنل ڈرامہ شارٹ فلم I will tell کے ایوارڈ کو جیت لیا تھا۔

واضح رہے کہ Religion Today فلم فیسٹیول کا 2 سے 10 اکتوبر تک اٹلی میں انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مختلف تہذیبوں کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے کا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =