عالمی تھائی باکسنگ مقابلوں میں ایرانی خواتین کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین نے ترکی میں منعقدہ عالمی تھائی باکسنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی تمغے جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں ایران سے خاتون کھیلاڑی "فرشتہ حسن زادہ" اور"سیما نیکنام" نے بالترتیب -42 اور +71 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے دو طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے ان مقابلوں کے مختلف زمروں میں مجموعی طور پر 17 تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی تھائی باکسنگ ٹیم کے کھیلاڑیوں نے ان مقابلوں میں 2 طلائی تمغے، 3 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کو حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ عالمی تھائی باکسنگ مقابلوں کا دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے 1400 کھیلاڑیوں کی شرکت سے ترکی کے شہر انطالیہ میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =