جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور اس کا استعمال حرام ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں اور ان کے استعمال سے متعلق ایرانی موقف کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ جوہری بم کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بدھ کے روز سائنسی میدان میں ملک کے ممتاز دانشوروں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ دین اسلام کے اصول کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال کو بالکل حرام قرار دے دیا ہے لہذا ان ہتھیاروں کی ساخت اور فراہمی کیلئے کسی بھی قسم کے خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے علم اور دانش کے حقیقی ذخائر سے صحیح فائدہ اٹھانے کیلئے سائنس اور انسانہ دوستانہ ثقافت کو ایک دوسرے کیساتھ جوڑنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ انتہائی اہمیت کا حامل جوہری سائنس اگر دوسروں پر قبضہ جمانے کے سوچ سے مل جائے تو وہ ایٹمی بم کی ساخت کا سبب بنتا ہے جو انسانیت اور دنیا کا سب سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =