عمران خان کا دورہ ایران اور سعودی عرب متوقع: پاکستانی میڈیا

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی میڈیا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے.

میڈیا رپورٹس میں باخبر ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ آج وطن واپس آئیں گے جہاں ان کے آئندہ دوروں پر کام شروع ہوجائے گا.
سفارتی ذرائع کے مطابق، اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ ہفتوں تک عمران خان تہران اور ریاض جائیں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے میں ارنا نیوز کے نمائندے کو بتایا تھا کہ پاکستان، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.
اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ثالثی کے لئے پرعزم ہے.
عمران خان نے رواں سال 21 اپریل کو ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا. وزیراعظم کی حیثیت سے وہ اب تک سعودب عرب کے پانچ دورے بھی کرچکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =