سائنسی مراکز ایرانی صلاحیت اور انقلابی کاوشوں کا مظہر ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، ارنا - سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں سائنسی اور ٹیکنالوجی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مخصوص مراکز جنہیں Knowledge enterprise بھی کہا جاتا ہے، کو ملک کی غیرمعمولی صلاحیتوں اور انقلابی کاوشوں کا مظہر قرار دیا ہے.

قائد اسلامی انقلاب نے گزشتہ روز تہران میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی پیداوار کے مرکز کی خصوصی نمائش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو گھنٹے تک مختلف 30 سٹالز کا مشاہدہ کیا.

انہوں نے اس نمائش میں ایرانی نوجوان سائنسدانوں کی نئی کامیابیوں کو قریب سے دیکھ کر اس نمائش کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا.

اس نمائش میں نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی 'سورنا ستاری' نے نمائش کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 4500 سے زائد سائنسی کمپنیوں نے روزگار کے 300 ہزار مواقع کو فراہم کیا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =