ایران نے پانچ مہینوں کے اندر 78 ملین ڈالر کا زعفران برآمد کیا

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران سات کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مالیت سات ہزار چار سو کلوگرام زعفران مختلف ممالک کو برآمد کیا ہے.

یہ بات ایرانی وزارت جہاد زراعت کے ایک رکن 'حسین زینلی' نے بدھ کے روز ارنا کے صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ روان سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 74 ٹن (78 ملین ڈالر) زعفران ایران سے 40 ممالک خاص طور پر اسپین، ویتنام، قطر اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا گیا ہے.

زینلی نے کہا کہ امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران نے گزشتہ سال میں 351 ملین ڈالر کی مالیت 280 ٹن زعفران بیرون ملک میں برآمد کیا ہے جبکہ آٹھ سال پہلے ایرانی زعفران کی برآمدات کی شرح 122 ٹن ٹھی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =