دنیا، پناہ گزینوں پر اپنی ذمہ داری ادا کرے: ایرانی وزیر داخلہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پناہ گزینوں پر اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی.

یہ بات 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے بدھ کے روز جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق ایران، پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو تارکین وطن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر پورا اترنا چاہئے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ چار فریقی نشست میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ اہداف کا جائزہ لیا گیا اور اس کے علاوہ دسمبر کے مہینے میں جینوا میں ہونے والے عالمی مہاجرین فورم کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا.
رحمانی فضلی نے کہا کہ آئندہ نشست میں پناہ گزینوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا.
ایرانی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری کو پناہ گزینوں پر اپنے فرائض کو عمل کرنا ہوگا مثال کے طور پر پناہ گزینوں کے معاملات سے متعلق ایران کو عالمی برادری کی فراہم کی جانے والی مجموعی امداد کی شرح تقریبا 6 فیصد ہے.
اس نشست میں تینوں ممالک نے اعلان کردیا کہ ہمیں امدادوں کی فراہمی، پروگراموں اور اقدامات میں خطی ممالک کے خیالات کو مد نظر رکھنا اور خطے کے حالات اور حقائق کے مطابق ان امداوں کا انتظام کرنا چاہیے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =