چہلم پیدل مارچ میں شرکت کیلئے 47 ہزار پاکستانی زائرین نے ایرانی سرحد کراس کرلی

زاہدان، ارنا - اب تک 47,474 پاکستانی زائر چہلم حضرت امام حسین (ع) سے متعلق سالانہ عظیم پیدل مارچ میں شرکت کے لئے سرحدی گیٹ میرجاوہ کے ذریعے ایران میں داخل ہوچکے ہیں.

یہ بات ایرانی صوبے جنوب مشرقی سیستان و بلوچستان کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ادارہ کے سربراہ "ایوب کرد" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ سالانہ بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین امام حسین (ع) کی جلوس اربعین میں شرکت کے لئے میرجاوہ سرحدی علاقے سے ایران میں داخل اور معین راستے سے عراق کا دورہ کر رہے ہیں.
کرد نے کہا کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق، 16 ہزار پاکستانی زائر 364 بسوں کے ساتھ میرجاوہ سرحدی علاقے میں پہنچ گئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ 31 ہزار 474 پاکستانی زائرین بھی پیدل کے طور ہمارے ملک میں داخل ہوگئے ہیں جو 716 ایرانی بسوں کے ذریعہ ان کی منتقلی کی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی اس صوبے آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 75 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =