ایرانی خاتون نے عالمی تھائی باکسنگ مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا

مشہد، ارنا – یرانی خاتون "سیما نیک نام" نے ترکی میں منعقدہ عالمی تھائی باکسنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرتے ہوئے اس کھیل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا.

شہر مشہد مقدس سے تعلق رکھںے والی سیما نیک نام نے پہلی ایرانی خاتون کے طور پر عالمی موئے تھائی مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی میں منعقدہ 2019 عالمی موئے تھائی مقابلوں میں دو طلائی، تین چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ایرانی قومی ٹیم منعقدہ مقابلوں میں مختلف 17 تمغوں کے ساتھ دنیا کی 11ویں پوزیشن پر آگئی.
واضح رہے کہ 2019 عالمی موئے تھائی مقابلوں کا 27 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ترکی کے شہر انطالیہ میں انعقاد کیا گیا جس میں 100 ممالک کے ہزار کھیلاڑیوں نے شرکت کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =