8 اکتوبر، 2019 11:10 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83508115
0 Persons
ایران نے 1.5 ٹن منشیات پکڑ لی

یزد، ارنا – ایرانی صوبے یزد میں دو کامیاب آپریشن کے دوران 1.5 ٹن مختلف اقسام کی منشیات پکڑ لی گئیں.

یہ بات اس صوبے کے پولیس کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل "محمد رضا میرحیدری" نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
میرحیدری نے کہا کہ منشیات میں ایک ٹن اور 260 کلوگرام افیون اور 240 کلوگرام حشیش بھی شامل ہے.
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور سات گاڑی کی ضبطگی کے علاوہ 21 کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.
ایرانی فورسز اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =