8 اکتوبر، 2019 9:17 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83507844
0 Persons
ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کا شامی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران شام کے شمال مشرقی علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

"محمد جواد ظریف" اور ان کے ترک ہم منصب "مولود چاوش اوغلو" نے گزشتہ روز ایک ٹیلی فونک رابطے میں شام کی علاقائی سالمیت اور ترکی کے عارضی اقدام پر زور دے دیا.
ظریف نے فوجی اقدامات کے ساتھ مخالفت، شام کی علاقائی سالمیت، قومی حکمرانی پر احترام، دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا اور قیام امن پر زور دیا اور کہا کہ آدنا معاہدہ شامی اور ترک مسائل کا سب سے بہترین حل ہے.
تفصیلات کے مطابق، ترک صدر نے گزشتہ دنوں میں اعلان کردیا کہ قریب مستقبل میں شام کے شمالی علاقے میں کرد عوام کے خلاف فوجی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =