7 اکتوبر، 2019 8:08 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83507552
0 Persons
غاصب امریکہ کا شام سے کوئی سر و کار نہیں: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے.

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شام میں قیام امن کا حصول اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں کامیابی صرف شام کی سالیمت اور شامی عوام  کا احترام کرنے سے ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آدانا مفاہمت نے ترکی اور شام کیلئے ایک فریم ورک مہیا کردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس حوالے سے تعاون پر تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =