اراک ری ایکٹر کے دوسرے حصے کو آئندہ ہفتوں تک آپریشنل کیا جائے گا

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئندہ تین ہفتوں تک اراک ری ایکٹر کے دوسرے حصے کو آپریشنل کردیا جائے گا.

ان خیالات کا اظہار "علی اکبر صالحی" نے ایرانی پارلیمنٹ کے تربیتی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، آیندہ تین ہفتوں تک اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کے دوسرے حصے کو آپریشنل کردیا جائے گا۔

صالحی نے مزید کہا کہ اراک ری ایکٹر کا دوحصوں بشمول پرائمری اور ثانوی  پر مشتمل ہیں اور زیادہ تر عمل، ثانوی حصے میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ماہرین نے گزشتہ 4 سالوں کے اندر اراک ری ایکٹر کے ثانوی حصے کو مکمل کر دیا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ایندھن کی نقل مکانی کرنے والی مشین جو نامکمل تھی کو بھی مکمل کر دیا گیا جو اگلے تین ہفتوں میں انسٹال ہوجائے گی۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے فیز 2 اور 3 کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق کہا کہ گزشتہ دوسالوں سے پہلے ان فیزوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے اور ہماری منصوبہ بندی کے مطابق فیز 1 کا 1404 کے شمسی سال اور فیز 2 کا 1406 کے شمسی سال کا نفاذ ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =