7 اکتوبر، 2019 4:23 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83507279
0 Persons
ایرانی سرحدی علاقے سراوان سے 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

زاہدان، ارنا- پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے سراوان سے 2 ٹن اور 7 کلوگرام کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئیں۔

یہ بات صوبے سیستان و بلوچستان کے پولییس کمانڈر کرنل "محمد قنبری" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کرنل قنبری کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فورسز کو سراوان سے ملحقے سرحدی علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے منصوبے سے متعلق اطلاع ملی جس کے بعد ان عناصر کیخلاف کاری آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اپریشن کے آغاز میں اسمگلروں کی گاڑی نشان دہی پر اگئی جس کے بعد  انسداد منشیات فورسز نے ان کے تعاقب کیے اور گاڑی کو قبضے میں لے کر اس میں چھائی گئی مختلف قسم کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =