ایرانی نوجوان پہلوانوں کی عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں دوسری پوزیشن

باکو، ارنا – ایرانی نوجوان پہلوانوں نے آذربائیجان میں منعقدہ عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی.

آذربائیجان میں کھیلے جانے والے عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے 2 طلائی، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی.

ان مقابلوں میں 'علی قلیزادگان اور امیر علی سابوتہ' نے 55 اور 80 کلوگرام کے زمروں میں طلائی تمغہ جیت لیا.

عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 5 اور 6 اکتوبر کو آذربائیجان کے شہر شماخی میں منعقد کئے گئے جس میں ایران سمیت روس، یوکرین، جارجیا ، قازقستان، کرغزستان، اور آذربائیجان سے 340 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا.

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =