امام خمینی (رح) کی تاریخی رہائشگاہ غیرملکی سیاحوں کا مرکز

خمین، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کی چھوٹی اور تاریخی رہائشگاہ غیرملکی سیاحوں کے لئے ایک اہم مرکز بنی ہوئی ہے.

رواں سال کے پہلے چھ مہینے میں سوا دو لاکھ غیرملکی سیاحوں نے ایرانی صوبے مرکزی میں واقع بانی انقلاب امام خمینی (رح) کے گھر کا دورہ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 گنی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران 86 ہزار غیرملکی سیاحوں نے امام خمینی کے تاریخی گھر کا دورہ کیا.
سوئٹزرلینڈ ، جرمنی ، کینیڈا ، آسٹریا اور چین کے سیاحوں نے بانی انقلاب کے گھر کے دورے پر دلچسبی کا اظہار کیا.
بانی انقلاب امام خمینی (رح) کے تاریخی اور چھوٹے گھر ایرانی صوبے مرکزی کے شہر خمین میں واقع ہے جو قومی ورثے کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =