زہریلے پروپیگنڈے ایران اور عراقی عوام کو ایک دوسرے سے  الگ نہیں کرسکتے: ترجمان

تہران، ارنا – ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم یقین ہے ایران اور عراق کے مشترکہ دشمنوں کے زہریلے پروپیگنڈوں سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیاجاسکتا.

یہ بات "علی ربیعی" نے پیر کے روز اپنی پریس بریفینگ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح عراقی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا اور ان کی مدد کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کر رہا ہے.
ربیعی نے تمام علاقائی سمیت خلیج فارس کے ممالک کی ہوشیاری پر زور دیا کہ پڑوسیوں کے ساتھ امن اور دوستی کی راہ میں ترقی کے لئے ہماری کوششیں بند نہیں ہوں گی.
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں غیرعلاقائی ممالک کی مداخلت سے نمٹنے کے لئے موثر طریقہ ہے.
ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ممالک میں کوئی تنازعات اور کشیدگیوں پر پریشان اور ان ممالک میں قیام امن کا خواہاں ہے اسی لئے عراق میں حالیہ واقعات ایرانی حکومت اور قوم کے افسوس کا باعث بن گئے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =