6 اکتوبر، 2019 7:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83506000
0 Persons
ایران کے نابینا فٹبالرز کی ایشیا میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا- بصارت سے محروم اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور فٹ بال کھیلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں عمان، ملائیشیا اور جاپان کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

ایرانی ٹیم نے فائنل مرحلے میں چین کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی تا ہم ایرانی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل ہونے کی وجہ سے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بصارت سے محروم اسلامی جمہوریہ کی قومی فٹ بال ٹیم نے 2016 پیرا اولمپک مقابلوں میں ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا تھا۔


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =