6 اکتوبر، 2019 7:00 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83505967
0 Persons
افغان صوبے ہرات میں ایرانی خانہ فرہنگ کا قیام

کابل، ارنا-  افغانستان کے شہر ہرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مرکزی صوبے ہرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاوس کے مرکز کا آج بروز اتوار کو افتتاح کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی حکام سمیت افغانستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد رضا بہرامی" نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور افغانستان کو ثقافتی شعبے میں مشترکہ مواقع اور خطروں کا سامنا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں ایرانی کلچر ہاوس کے قیام کو دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے پہچان سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

بہرامی نے کہا کہ صوبے ہرات کی ثقافت کا شمار دنیا کے سب سے پرانے، شاندار اور اچھے تہذیبوں میں ہوتا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ثقافتی شعبے میں صوبے ہرات کی اہمیت دارالحکومت کابل سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران، ایران اور افغانستان کے حکام نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =