6 اکتوبر، 2019 6:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83505924
0 Persons
ایرانی کراٹے ٹیم نے عالمی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-  کامیابی کے جھنڈے گاڑ دینے والے ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں نے روس میں منعقدہ 2019 عالمی مقابلوں میں اپنی مکمل طاقت اور مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کراٹے ٹیم نے مردوں اور خواتین کے حصوں میں روس میں منعقدہ  2019 عالمی کراٹے مقابلوں میں یکے بعد دیگرے مختلف تمغے جیت کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے مجموعی طور پر 3 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو حاصل کرکے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "ذبیح اللہ پورشیب"، "سارا بہمنیار" اور "رزیتا علیپور" نے تین طلائی تمغے جیت لیے اس کے علاوہ ایران کے دیگر کھلاڑیوں "سجاد گنج زادہ" اور " بہمن عسگری" نے بالترتیب ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو حاصل کرلیا.

واضح رہے کہ سپین اور آذربائیجان کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے 2019 عالمی کراٹے مقابلوں کا 4 اکتوبر کو 85 ممالک سے آئے ہوئے 642 کھیلاڑیوں کی شرکت سے روسی دارالحکومت ماسکو میں انعقاد کیا گیا۔

یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2022 المپک کے کوالیفائر مقابلے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والے پوانٹس کو بھی عالمی فیڈریشن کی درجہ بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =