6 اکتوبر، 2019 5:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83505829
0 Persons
عالمی کراٹے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں کی فتح جاری

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ کی قومی کراٹے ٹیم کے کپٹن نے روس میں منعقدہ 2019 عالمی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اپنی دیرینہ جاپانی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 2019 عالمی کراٹے مقابلوں کا 4 اکتوبر کو 85 ممالک سے آئے ہوئے 642 کھیلاڑیوں کی شرکت سے روسی دارالحکومت ماسکو میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "ذبیح اللہ پور شیپ" 84 کلوگرام کی کیٹیگری میں برازیل، سپین اور سربیا کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر کوارٹر مرحلے میں پہنچ گئے۔

پورشیپ نے کوارٹر مرحلے کے میچ میں اپنی فرانسیسی حریف کو 1-5 نتیجے کیساتھ ہرا دے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

ایرانی کھیلاڑی نے فائنل مرحلے میں اپنی دیرینہ جاپانی حریف "ریاتارو آراگا" کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2022 المپک کے کوالیفائر مقابلے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والے پوانٹس کو بھی عالمی فیڈریشن کی درجہ بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے مردوں اور خواتین کے حصوں میں 2019 عالمی کراٹے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی کراٹے مقابلوں کے سلسلے میں اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھیلاڑیوں "سارا بہمنیار" اور "رزیتا علیپور" نے دو طلائی تعمے جیت لیے اور ایران کے دیگر کھیلاڑی "بہمن عسگری" نے بھی ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کر لیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =