ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا – ایرانی کراٹے کھیلاڑی 'بہمن عسکری' نے روس میں منعقدہ وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.

عسکری نے اتوار کے روز روس میں منعقدہ وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کے درجہ بندی مرحلے میں 75 کلوگرام کی کیٹگیری میں ہسپانوی حریف کو 3-1 کے ساتھ ہرا کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.

قابل ذکر ہے کہ خاتون ایرانی کھیلاڑی 'سارا بہمنیار' نے بھی آج ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 50 کلوگرام کے زمرے میں جرمن حریف کو 1-0 کے ساتھ شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق، وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوںکے چھٹے مرحلے کا جمعہ کے روز سے مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں روسی دارالحکومت ماسکو میں آغاز کیا گیا جس میں دنیا کے 85 ممالک کے 642 کھیلاڑی شریک ہیں.

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =