ایرانی کھیلاڑی کی عالمی موئے تھائی مقابلوں میں تیسری پوزیشن

مہاباد، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "سروش قادر زینبی" نے ترکی میں منعقدہ عالمی موئے تھائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں منعقدہ 2019 عالمی موئے تھائی مقابلوں میں ایران کے شمالی علاقے"بوکان" سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی سروش قادر زینتی نے اپنی مکمل طاقت اور مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے اپنی تمام حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

تاہم انہوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود فائنل مرحلے میں یوکرین کی حریف کیخلاف کھیلے جانے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ 2019 عالمی موئے تھائی مقابلوں کا 27 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ترکی کے شہر انطالیہ میں انعقاد کیا گیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =