خاتون ایرانی کھیلاڑی کی عالمی کراٹے مقابلوں میں پہلی پوزیشن

تہران، ارنا – خاتون ایرانی کراٹے کھیلاڑی "سارا بہمنیار" نے روس میں منعقدہ وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

سارا بہمنیار نے آج روس میں کھیلے جانے والے وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 50 کلوگرام کے زمرے میں جرمن حریف کو 1-0 کے ساتھ پٹخ دیا.
بہمنیار نے پیچھلے میچوں میں اپنی ہنگری، الجیریا، ہانگ کانگ، اسپین اور چین کی حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی.
یاد رہے کہ سارا بہمنیار نے جاپان میں پانچواں وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں ایک طلائی تمغے کے ساتھ فتح حاصل کرلی.
تفصیلات کے مطابق، وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوںکے چھٹے مرحلے کا جمعہ کے روز سے مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں روسی دارالحکومت ماسکو میں آغاز کیا گیا جس میں دنیا کے 85 ممالک کے 642 کھیلاڑی شریک ہیں.

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =